صدرمملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب، علی محمد خان چیونگم چباتے رہے

منگل 22 جنوری 2019 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان صدر مملکت عارف علوی کی ایوان کے مشترکہ اجلاس کے دوران کی جانے والی تقریر پر ایوان بالا میں تحریک کے دوران نہایت سطحی تقریر کی ۔صدر مملکت کی تقریر پر بات کرتے ہوئے علی محمد خان تمام وقت چیونگم چباتے رہے۔

(جاری ہے)

انکی تقریر سے یہ بات واضع تھی کہ وہ اس کیلئے مکمل تیار ی نہیں کرکے آئے۔

انہوں نے صدر مملکت کی تقریر پر بات کرنے کی بجائے صدر عارف علوی کی ذاتی جہدوجہد اور انکے سیاسی پس منظر کو بیان کرتے رہے۔پارلیمانی امور کے وزیر کا رویہ نہایت کیجول تھااور انکی باڈی لینگوئج اور لباس انکے عہدے کی عکاسی نہیں کررہا تھا۔ وہ اپنی تقریر کے دوران مسلسل بال سنوارتے رہے۔اجلاس کے دوران وہ جیکٹ پہنتے اور جیکٹ اتارنے کی مشق کرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود،

متعلقہ عنوان :