سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند بنے دکھی انسانوں کا مسیحا

لنڈی کھوسہ میں جلدی امراض میں مبتلا بچوں کی مدعا کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا چیئرمین سینٹ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس سیکرٹری ہیلتھ کا مذکورہ علاقے کا دورہ متاثرہ بچوں کی مدد کی جائیگی، سیکرٹری ہیلتھ حافظ عبدالماجد

منگل 22 جنوری 2019 20:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند بنے دکھی انسانوں کا مسیحا،لنڈی کھوسہ میں جلدی امراض میں مبتلا بچوں کی مدعا کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا چیئرمین سینٹ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس سیکرٹری ہیلتھ کا مذکورہ علاقے کا دورہ متاثرہ بچوں کی مدد کی جائیگی ،سیکرٹری ہیلتھ حافظ عبدالماجد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین میر سردار خان رند کی این جی او آر کیو آئی نے سردار خان رند کی ذاتی دلچسپی سے حاجی شہر اور لنڈی کھوسہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیااسموقع پر غریب اور نادار وں میں مفت ادویات تقسیم کیئے گئے اسمو قع پر ترجمان وزیر اعلیٰ بشریٰ رند ،اقلیتی ایم پی اے دنیش کمار،سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند نے لنڈی کھوسہ کے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا جہاں میر سردار خان رند نے ایک ایسی بچی دیکھی جس کے چہرے پر پر اسرار جلدی بیماری سے اسکی ناک سے پھوڑوں میں کیڑے پڑ گئے تھے جبکہ آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوئی تھی جسکی ویڈیو میر سردار خان رند نے وائرل کرائی جبکہ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے دور حکومت کے وقت میں بھی مقامی صحافی عبدالفتاح بنگلزئی کی ذاتی کوششوں سے لنڈی کھوسہ کے پراسرار اس جلدی امراض کو پرنٹ اور الیکٹرک میڈیا پر اجاگر کیا جس پر اسوقت کے چیف جسٹس نے سوموٹو نوٹس بھی لیا تھا اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیموں نے انکے سیمپل بھی لیئے تھے جلدی امراض میں مبتلا لنڈی کھوسہ کے اسوقت تک درجنوں بچے موت کی وادی میں چلے گئے ہیں اس پر اسرار مرض میں مبتلا بچوں کے منہ پر پہلے دانے نکلتے ہیں جو بعدمیں بدنما پھوڑوں کی شکل اختیار کرتے ہیں جن میں کیڑے پڑتے ہیں اور ان میں سے پیپ اور خون رسنا شروع ہوتا ہے جس سے بچوں کی بینائی بھی آہستہ آہستہ متاثر ہوتی ہے اور وہ چند ماہ زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد بل آخر موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں میر سردار خان ایک مرتبہ پھر بنے اس مذکورہ علاقے میں انسان کی روپ میں فرشتہ اور انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے دوران جلدی بیماری میں مبتلا ایک بچی کی ویڈیو کی جو وائرل ہوئی جس پر چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نوٹس لیکر گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ کو مذکورہ علاقے میں دورہ کرنے کی ہدایت کی جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے لنڈی کھوسہ کا دورہ کیا انکے ہمراہ پی ٹی آئی ضلع سبی کے صدر میر حبیب رند نے جلدی بیماری میں مبتلا بچوں کی عیادت کی اور انکے والدین کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہائی کرائی ضلع کچھی کے عوامی حلقوں نے میر سردار خان رند کی انسانیت کے جزبے سے سر شار خدمت اور غریب عوام کی دکھ درد کا مسیحا بننے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ لنڈی کھوسہ میں پر اسرار بیماری میں مبتلا بچوں کی حکومتی سرپرستی میں علاج معالجے میں مدد ملے گی اوران بچوں کی خوشیاں دوبارہ لوٹ آئیں گے