قلات میں برفباری اوربارش ،سردی کی شدت میں مزیداضافہ

درجہ حرارت منفی 9ریکارڈ،گیس پریشرمکمل بند،عوام گھروں میں محصور

منگل 22 جنوری 2019 20:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) قلات میں برفباری اوربارش کے بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ،درجہ حرارت منفی 9ریکارڈ،گیس پریشرمکمل بند،عوام گھروں میں محصورہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے جاری قحط سالی کے بعدگزشتہ روزقلات شہروگردونواح میں سردہوائیں چلنے کے باعث خون جمادینے والی سردی کی وجہ سے لوگ گھروں محصورہوگئے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم ازکم درجہ حرارت منفی 9ریکارڈ کیاگیادوسری جانب شدیدسردی میں گیس پریشرمکمل غائب رہی جس کے باعث عوام کومشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

جبکہ گھریلوصارفین کوامورخانہ داری میں بھی دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔عوامی حلقوں نے قلات کیگیس عملہ کوٹرانسفرکرنے اورگیس پریشرکی بحالی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :