مانجھی پور، ملک بھر کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی کام کرنے والے فیڈر ٹیچر گوناگو مسائل کا شکار

عرصہ 7ماہ سے اعزازیہ بھی نہیں مل رہا گھروں میں فاقہ کشی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں

منگل 22 جنوری 2019 20:30

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی کام کرنے والے فیڈر ٹیچر گوناگو مسائل کا شکار عرصہ 7ماہ سے اعزازیہ بھی نہیں مل رہا گھروں میں فاقہ کشی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں رضا کارانہ طور پر کام کرتے ہیں صرف 8000ماہانہ اعزایہ دیا جاتا ہے وہ بھی عرصہ سے بند ہے ان خیالات کا اظہارمحکمہ تعلیم ضلع صحبت پور میں بحیثیت فیڈر ٹیچر پرائمری سکولوں میں کام کرنے والے فیڈر ٹیچرز نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2004سے لیکر آج تک محکمہ تعلیم ضلع صحبت پور میں رضاکارنہ طور پر تعلیم کے فروغ کی خاطر کام کر رہے ہیں ضلع بھر میں 37فیڈر ٹیچرز ہیں اور ہمیں مستقل کرنے کی خاطر حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے انتہائی کم اعزازیہ ملنے کے باوجود بھی محکمہ تعلیم میں بہتر طریقے سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں عرصہ 7ماہ ہوگئے ہیں ملنے والا اعززیہ بھی بند ہے اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ویسے بھی جلنے کے قابل نہیں تھے اور سات ماہ اعزازیہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروالے سخت پریشان ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر تعلیم سیکریٹری تعلیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع صحبت پور میں کام کرنے والے فیڈر ٹیچرز کو مستقل کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے