بھاگ تحصیل کے سیاسی وسماجی کارکن وفا مراد سومرو کے زیر قیادت پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کیخلاف پیدل لانگ مارچ

منگل 22 جنوری 2019 20:30

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) بھاگ تحصیل کے سیاسی وسماجی کارکن وفا مراد سومرو کے زیر قیادت پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کیخلاف پیدل لانگ مارچ بھاگ تا بختیار آباداور بختیار آباد سے بھاگ شہر پہنچ گیا جس میں مختلف سیاسی وسماجی کارکنان اور بھاگ کے نوجوانوں نے شرکت کی پیدل لانگ مارچ کے دوران سیاسی وقبائلی شخصیت ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ،وڈیرہ بشیر خان چھلگری،الحاج میر بجار خان مغیری،میر محمد اسماعیل خان چھلگری،چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے پیدل مارچ قافلے میں شریک ہوکر ان سے ہمدردی مکمل حمایت وتعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بھاگ میں پینے کا صاف پانی کی قلت کیوجہ سے عوام روڈوں پر پیدل مارچ کررہی ہے لیکن منتخب نمائندے وصوبائی حکومت خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہی ہے سنی واٹر سپلائی اسکیم کئی ہفتوں سے بند پڑا ہواہے شوران پائپ لائن کاکام سست روی کا شکار ہے کچھی پلین اسکیم ڈیرہ مراد جمالی سے جو پانی فراہم کیا جارہاہے وہ بھاگ شہر کی عوام کیلئے ناکامی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران کے مسلسل لاپرواہی اور نااہلی کیوجہ سے بھاگ تحصیل کے عوام صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں واضح رہے کہ مذکورہ بالا اسکیمات پر کروڑوں اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ آفیسران نے عوام کے نام پر جاری فنڈ ز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا رہاہے دوسری جانب بیراجوں سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کیوجہ سے آبپاشی کا مسلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرچکاہے جس کی وجہ سے بھاگ اورزیرینہ ناڑی سمیت پورے تحصیل بھاگ کی زمینیں غیر آباد اور کئی گوٹھ ویران ہوچکے ہیںاور علاقہ مکین نقل مکانی کرچکے ہیں پیدل مارچ کے شرکاء نے مزید کہاکہ جب تک تحصیل بھاگ کے عوام کا بنیادی مسلہ آبنوشی اور آبپاشی کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہوتا ہم کسی صورت عوامی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے ہمارا مطالبہ ہے کہ بھاگ کے عوام کو مذکورہ بالا اسکیموں کو مکمل بحال کرکے گھر گھر نلکوں کے ذریعے پانی فراہم کیاجائے بصورت دیگر ہمارا پیدل مارچ بھاگ تا کوئٹہ پھر کوئٹہ سے اسلام آباد تک جاری رہے گا لانگ مارچ کے شرکاء جوکہ چالیس کلو میٹر کا مسافت آنے جانے میں تقریباً آٹھ گھنٹے میں طے کیا۔

(جاری ہے)

عبدالعزیز بنگلزئی نمائندہ آن لائن بھاگ22/01/2019