تربت ، بر سر اقتدار حکومت بہترین طرز حکمرانی کے سانچے میں ڈھلی ہے،ٹھیکدار زبیر احمد

منگل 22 جنوری 2019 20:30

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) بر سر اقتدار حکومت بہترین طرز حکمرانی کے سانچے میں ڈھلی ہے اور بہترین انداز سے عوام کی رہنمائی میں مصروف عمل ہے سابقہ حکومتوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ ان میں گڈ گورنس کی کمی تھی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ان کے پارٹی کے دیگر رہنمائوں کی آپس میں بہترین سیاسی ہمآہنگی بلوچ نائو کو ڈوبنے سے بچا لے گی ، خطے میں اب منافقت کی سیاست کی تابوت پر آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے اور قوم کو قوم پرستی کے کھولے نعرے کی آڑ میں ورگلانے والے نامنہاد متوسط طبقے کے نعرہ الاپنے والے اپنے اپنے کیے کی آگ میں جل رہے ہیں اور بلوچ عوامی پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے انہیں اپنی سیاسی موت قریب نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچ عامی پارٹی کیچ کے سینئر رہنما ٹھیکدار زبیر احمد نے اخبارات کو جاری کر دہ اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ غیر دانشمندانہ سیاسی سوچ نے متوسط طبقے کے نعرہ الاپنے والوں کو مکافات عمل کے دھرائے پہ کھڑا کر دیا ہے اور اب ان کی سیاسی سمجھ ان کا ساتھ چھوڑ چکی ہے ، ٹھیکدار زبیر نے مزید کہا کہ جام کمال خان وہ مدبر سیاستدان ہیں جن کی عوام کے ساتھ ہمدردی واضع ہوچکی ہے جنہوں نے آتے ہی سب سے پہلا بڑا کام بلوچ مسنگ پرسن کی بازیابی کے جہد و جہد کا آغاز کیا اور دس سالوں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کو بند کر وادیا اور لوگوں کو ان کے پیاروں کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی جو ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے اس عمل کی بازیابی سے بلوچ قوم کو انتہائی خوشی ہوگی اور بلوچستان مین مثبت تبدیلی آئے گی۔