اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

منگل 22 جنوری 2019 20:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) اوکاڑہ ٹیکس بار کے صدر تنویر احمد پراچہ اور جنرل سیکرٹری صادق انیس نے ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر رائے عبدالغفور کھرل ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور رائے عبدالغفور کھر ل ایڈووکیٹ کوصدر اور چوہدری محمد ریاض کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبادکباد دی، اور سانحہ ساہیوال کے حوالے سے گفتگو کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے وکلاے کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر اوکاڑہ ٹیکس بار کے صدر تنویر احمد پراچہ نے کہاکہ سانحہ ساہیوال سے پوری قوم غمزدہ ہے حکومت وقت کوایسے سانحات سے بچنے کے لئے اور ناحق لوگوں کاخون بہانے پر سخت پالیسی مر تب کرنا چائیے ایسے واقعات قوم پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں انہوں نے سانحہ ساہیوال میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :