اوکاڑہ چوری کی مختلف وارداتیں عوام لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم

منگل 22 جنوری 2019 20:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) اوکاڑہ چوری کی مختلف وارداتیں عوام لاکھوں روپے مالیت کی مال وزر سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق چک نمبر44GDکے رہائشی اسرار احمد ولد ناصر علی کو زرعی اراضی میں واقع ڈیرہ سے ملزمان محمد شمیر ،ملک نذیراحمد3لاکھ38ہزار روپے کے بیج مکئی سپر ے مشینیں ،زرعی ادویا ت چوری کرکے لے گئے، چک نمبر12/1ALکے رہائشی نزاکت علی ولد غلام رسول کی دوکا ن کے تالے توڑ کرنامعلوم ملزمان دولاکھ روپے کاسامان اور شہبازاحم کی دوکان سی40ہزار روپے کاسامان چوری کرکے لے گئے، چک نمبر4GDکے رہائشی محمد ارشد ولد محمد صادق کی دوکان کے تالے توڑ کر 4لاکھ 30ہزاروپے مالیت کاسامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :