کنیز رفیق فاؤنڈیشن پریس ریلیز مقامی این جی اور "کنیز رفیق فاؤنڈیشن اور کونٹینینٹل فارماسیوٹیکل" کے زیر انتظام چمن پارک نزد نیا پل مُغل پورہ لاہور میں مستحق مریضوں کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

منگل 22 جنوری 2019 20:40

کنیز رفیق فاؤنڈیشن پریس ریلیز مقامی این جی اور "کنیز رفیق فاؤنڈیشن ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری2019ء) کنیز رفیق فاؤنڈیشن پریس ریلیز مقامی این جی اور "کنیز رفیق فاؤنڈیشن اور کونٹینینٹل فارماسیوٹیکل" کے زیر انتظام مورخہ 20جنوری 2019کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے محلہ چمن پارک نزد نیا پل مُغل پورہ لاہور میں مستحق مریضوں کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں علاقہ کے مستحق  لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے استفادہ حاصل کیا ۔

 تقریبا 300 افراد کا اس میڈیکل کیمپ میں مکمل معا ئنہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ کیمپ ذیابیطس سے لا حق ہونے والے خطرات کے بارے میں آگاہی کی غرض سے منعقد کیا گیا۔ طبی ماہرین نے مریضوں کو شوگر کی علامات، اس کی پیچیدگیوں اور علاج معالجےکے بارے میں تفصیلی آگاہ کیااورمریضوں کے خون کا فری معائنہ کرنے کے بعد اُنکو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ پاکستان میں ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس مرض سے متعلق کم علمی کے پیشِ نظر کنیزرفیق فاوٴنڈیشن نے پنجاب کے دیہی علاقوں میں غریب اور مستحق مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اس کیمپ کے انعقاد میں  جناح یوتھ اور فیضان شاہ نے بھرپور شرکت کی اور اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔