گوجر خان، فیملی چلڈرن پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ التواء کا شکار

منگل 22 جنوری 2019 20:50

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ہاؤسنگ سکیم کے فیملی پارک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ دو سال قبل شروع کیا گیا جو کہ التواء کا شکار ہے۔ پارک کے مین گیٹ کے سامنے کمرشل ایریا ہے، میونسپل کمیٹی نے بالائی دیوار کے ساتھ پہلے سے موجود کچھ تعمیرات کو ہال نما شکل دے دی، جس میں کسی بھی وقت دیوار چڑھا کر دکانیں قائم کی جا سکتی ہیں۔

اہلیان علاقہ نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو معاملہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اہلیان علاقہ نے چیف آفیسر بلدیہ عمر شجاع سے ملاقات کی، جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ دکانیں بالکل نہیں بنائی جا رہی ہیں بلکہ چاروں طرف سے دیواریں تعمیر کی جائیں گی، وہاں پر لائبریری بھی قائم کی جاسکتی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پارک میں گندگی غلاظت کے ڈھیر پڑے ہیں جس کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں، میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

مکینوں نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ڈپٹی کمیشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ پارک کی تزئین وآرائش کے منصوبہ کوتکمیل تک پہنچانے کیلئے میونسپل کمیٹی کو احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :