Live Updates

سانحہ ساہیوال پر وزراء تضادبیانی کا شکار ہیں، دن کو کچھ اوررات کوکچھ کہنے میں لگے ہوئے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال پہ وزراء تضادبیانی کا شکار ہیں دن کو کچھ اوررات کوکچھ کہنے میں لگے ہوئے ہیں، اب اللہ نے ظلم کی انتہا پر پکڑ لیاہے،جمعیت مظلوم خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے،ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند ہونا چائیے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ساہیوال میں متاثرہ خاندان سے تعزیت اورخلیل شہیدکے بیٹے کی تیمارداری کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا محمد امجد خان،مولانا محب النبی،حافظ اشرف گجر،مفتی عبدالحفیظ،مولانا عبدالمنان،افضل خان،حافظ حیدر علی،مفتی خالد ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعے نے قوم کے اجتماعی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، بدقسمتی سے ایسے نااہل حکمرانوں کو ملک کی بھاگ دوڑ دے دی گئی ہے جن میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت ہے انہوں نے کہاکہ ہم جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں،شفاف تحقیقات کے لئے ضروری ہے کہ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں اور تمام کرداروں کو انجام پر پہنچائیںانہوں نے کہا کہ اگرراؤانوار کو سزا دی جاتی تو اس طرح کے بربریت والی تاریخ نہ دہرائی جاتی، مولانا حیدری نے متاثرین کو مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی پیغام بھی دیا جس میں انہوں نے کہاہے کہہم مظلوموں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،انہوں نے کہا کہ مجرم جو بھی ہوں انہیں سزا ملنی چائیے،انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر عمران خان نے کہا تھا کہ بیرونی دورے سے واپسی پر ذمہ داروں کو انجام پر پہنچائیں گے لیکن کچھ نہیں کیا اب بھی کہاکہ ایکشن ہوگا لیکن ان میں صلاحیتہی نہیں ہے انہوں نے گورنر پنجاب کے اس بیان پر شدید تنقید کی جس میں انہوں نے کہاکہ یورپ میں بھی ایسا ہوتا رہتاہے، وہ بھول گئے کہ وہاں جانور کے مرنے پر بھی ایکشن ہوتا ہے مولانا حیدری نے کہا کہ جس وزیر اعلیٰ کو پھول دیتے وقت انسانی روایات ہی معلوم نہیں اسے اقتدار میں رہنے کا حق ہی نہیں رہتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات