مسائل حل نہ ہونے کیخلاف واسا کے ملازمین و مزدوروں نے احتجاج کا اعلان کردیا

اوور ٹائم کی کٹوتی اور ایم ڈی کے ملازمین دشمن اقدامات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ۔ ملازمین آج ہیڈ آفس میں جمع ہوں مزدوروں کے مسائل حل نہ کرکے احتجاج پر اکسایا جا رہاہے صوبے بھر میں مظاہرے کریں گے فیڈریشن نے اجلاس طلب کرلیا

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) واسا ایمپلائزیونین سی بی اے نے محکمہ واسا کے مزدوروں اور ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے چھٹیوں کے ایام میں کام کرنیوالے ملازمین کے اوور ٹائم کی کٹوتی اور سی بی اے یونین کے رہنمائوںکیخلاف ایم ڈی واسا کی جانب سے بلاجواز ایف آئی آر کاٹنے اور مزدور دشمن اقدامات کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

یونین کے رہنما مورخہ تیئس جنوری کو اہم پریس کانفرنس کریں گے تفصیلات کے مطابق واسا ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام جائر و تسلیم شدہ مسائل حل نہ کیخلاف آج واسا ہیڈآفس میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے تمام مزدوروں اور ملازمین کو پر امن احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کی تا کید کی ہے دریں اثناء بلوچستان لیبر فیڈریشن کے بیان میں ایم ڈی واسا کے مزدور دشمن اقدامات یونین رہنمائوں کو حق کی آواز بلند کرنے پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کروانے کو صوبائی حکومت کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی جمہوری دور میں مزدوروں کیخلاف تھری ایم پی او لگا کر گرفتار نہیں کیا آج بلوچستان میں بدترین جمہوریت اور مارشل لاء لگی ہوئی ہے غریبوں کی آوازبلند کرنیوالے رہنمائوں کو کالے قانون تھری ایم پی او لگا کر جیل میں ڈالا جا رہا ہے بیان میں سیاسی جماعتوں کوکہا گیا ہے کہ وہ بلوچستان کے محنت کش طبقہ کے حق کیلئے آواز بلند کریں بلوچستان لیبر فیڈریشن اپنے جوبیس جنوری کے اہم اجلاس میں ایم ڈی وا سا کوئٹہ کی مزدور دشمنی کیخلاف بلوچستان بھرمیں احتجاجی تحریک اور پر امن جلسوں و مظاہروں کا اعلان کریگی ۔