عشق رسولﷺ کے بغیر مسلمان کاایمان ہی مکمل نہیں درود شریف پڑھنے سے روحانی اور قلبی سکون حاصل ہوتا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

منگل 22 جنوری 2019 21:00

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) عشق رسولﷺ کے بغیر مسلمان کاایمان ہی مکمل نہیں درود شریف پڑھنے سے روحانی اور قلبی سکون حاصل ہوتا ہے درود شریف کے فضائل بے شمار ہیں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا دارومدار آقائے مدنی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہیدرود شریف پڑھنے سے روحانی وقلبی سکون حاصل ہوتاہیان خیالات کا اظہار نامور ادیب دانشور و ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کراچی نے پریس کلب عمرکوٹ میں درود شریف پرسندھی زبان پر مرتب کتاب ؓبرکات الصلوات ﷺ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سینیئر صحافی حاجی گل حسن آریسر کامریڈ رسول بخش رحیمدانی غلام محمد کمبھر گل منیرولہاری اسلم مھر محمد علی غلام محمد کمبارودیگر موجود تھیمیر نادر علی تاج ابڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے درود شریف کی مقدس کتاب اپنے والد کامریڈ تاج محمد ابڑو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے چھپوائی ہے یہ کتاب عام و خاص میں بہت مقبول ہورہی ہیمیری خوش نصیبی ہے کہ یہ نیک کام مجھ جیسے عاجز بندے سے اللہ نے لیایہ میرے لیے سعادت ہے اللہ تعالی میری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول ومقبول فرمائے انہوں نیکہا کہ حضورﷺ تمام جہان کیلیے رحمت العالمین تھے اللہ تعالی ہم سب عشق رسولﷺ اور حضرت محمدﷺ کی محبت نصیب فرمائے اور سنت مبارکہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائینادرعلی ابڑو نے اس موقع پر انہوں نے ضلع عمرکوٹ کے صحافیوں سیاسی سماجی رہنماں کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی و عزت افزائی پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیااس موقع پر ضلع عمرکوٹ کے معروف سماجی صحافی رہنما غلام محمد کمبار کانجی مل اشوک کمار وغیرہ خطاب کیا تقریب سندھ کی روایات مطابق مختلف سماجی رہنماں نے میرنادرعلی تاج ابڑو کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا تقریب میں شریک لوگوں میں سندھی زبان میں درود شریف کے فضائل پر مبنی کتاب "برکات الصلوت"تقسیم کی گی تقریب میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی ،شہری ،سماجی ،صحافی رہنماں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔