بھارت فرانس سے 3000 میلان 2Tٹینک شکن گائیڈڈ میزائل خریدے گا

منگل 22 جنوری 2019 21:00

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) بھارت جنوبی ایشیاء میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے فرانس سے ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے 3000سے زائد میلان 2Tٹینک شکن گائیڈڈ میزائل خریدنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت دفاع کے اعلیٰ سطح ایک اجلاس میں دوسری جنریشن کے میلان 2Tٹینک شکن گائیڈڈ میزائل خریدنے کی تجویز پر غور کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر ایجنسی ایشن نیوز انٹرنیشنل کے مطابق یہ میزائل بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ فرانس کی ایک کمپنی کے تعاون سے تیار کر رہی ہے ۔ ایجنسی نے بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہاہے کہ بھارتی فوج کوتیسری جنریشن کے 70ہزارسے زائد میزائل شکن گائیڈڈ میزائلوںکی ضرورت ہے جن کی رینج زیادہ ہو ۔ میلان 2Tفرانسیسی ساختہ دوسری جنریشن کا ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ہے جو بھارت میں تیار کیاجاتا ہے جس کی رینج دو کلو میٹر ہے ۔ بھارت نے 2008میں 41سو میلان 2Tمیزائلوںکی خریداری کی آڈر دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :