موجودہ حکو مت کے برسر اقتدار آنے کے بعد اخباری صنعت اور میڈیا بحرانی کیفیت سے دوچار ہے ،پریس کونسل آف پاکستان

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین صلاح الدین مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت کے برسر اقتدار آنے کے بعد جو بحرانی کیفیت اخباری صنعت اور میڈیا کو دوچار ہے اس کے باعث تقریباً 50 ہزار ورکروں کو بے روزگارہو گئے ہیں ، پریس کونسل آف پاکستان پرنٹ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا واحد ادارہ ہے جس کے 18 ممبران ہیں، رولز کے مطابق تین مہینے کے بعد کونسل کااجلاس ہوتا ہے، پریس کونسل آف پاکستان کے اجلاس میں بھاری اکثریت سے کونسل کے قانون میں ترمیم کو مسترد کردیا گیا،پریس کونسل کے 45 ملازمین ہے جو ناکافی ہیں، کونسل کا 8کروڈ کا بجٹ ہے جبکہ حکومت نے صرف 4 کروڑ فراہم کیے ہیں، ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدررضاالرحمٰن،کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری عبدالخالق رند ،جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ ذوالفقار،سینئرصحافی سلیم شاہدودیگر صحافی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کیلئے پریس کونسل آف پاکستان کا پلیٹ فارم ہر وقت موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے حکومت ایک ریگولیٹری اتھارٹی بنانا چاہتی ہے جبکہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا دونوں لا مزاج الگ ہے اس لئے دونوں کوالگ رکھناہوگا،انہوں نے کہا کہ تین سال میں پریس کونسل آف پاکستان کو بہتراندازمیں چلانے کی کوشش کی اس کادائرہ کاربڑھانے کیلئے مختلف علاقوں میں دفاتر کھولنے کیلئے منصوبہ بندی کی مگر ہمیں وفاقی حکومت نے کوئی فنڈزفراہم نہیں کئے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں میڈیاسخت ترین دورسے گزررہا ہے آئندہ آنے والے دنوں میںحالات مزید سخت ہوںگے تنخواہوںسمیت دیگر مراعات کے حصول کیلئے صحافیوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدہوکرآوازبلندکرناہوگا،انہوں نے کہا کہ ویج ایوارڈ پر عمل درآمد ایک اہم مرحلہ ہے،اس موقع پر جوائنٹ میڈیا ایکشن چیئرمین شہزادہ ذوالفقارنے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث میڈیاکے شعبے میں مایوسی پھیلی ہے اوربلوچستان کے دفاترمیں ورکروںکوفارغ کیاجارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مختلف میڈیا ہائوسزکے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کو بنیاد بناکر میڈیا ورکرز کو ملازمتوں ست فارغ کیا اور اون کی تنخواہیں کم کی جارہی ہیںان اقدامات کیخلاف ورکروںکااحتجاج جاری ہے تاہم اگراس پرقابونہیں پایاگیا تو آنے والے دنوں میںالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیںسخت اقدام کیا جائے گا،کوئٹہ پریس کلب کے صدررضاالرحمٰن نے صلاح الدین مینگل کا کوئٹہ پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں صحافیوں کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔