رحیم یارخان، گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول کا اعزاز، ٹی سی آئی کے سمارٹ ٹیسٹ میں پانچ پوزیشن

منگل 22 جنوری 2019 21:10

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ٹی سی آئی کے سمارٹ ٹیسٹ میں پانچ پوزیشنگورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول نے حاصل کرلیں، جبکہ پہلی پوزیشن بھی سکول ہذا کی طالبہ اقصیٰ خلیل نے حاصل کرکے 10ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کرلیا۔ پرنسپل ادارہ میڈم طیبہ انصر کی جانب سے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سادہ اور پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور انکی ٹیچرز کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ ٹی سی آئی کے زیر اہتمام سمارٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نجی تعلیمی اداروں کی طالبات سمیت سرکاری سکولوں کی طالبات نے بھی حصہ لیا۔ طالبات کی قابلیت کو جانچنے کے لیے اس ٹیسٹ میں اردو، انگلش، اسلامیات، سائنس اور میتھ کا اوپن ٹیسٹ ہوا جس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی طالبات نے حصہ لیا اس میں گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول کی طالبہ اقصیٰ خلیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور دس ہزار روپے کا نقدانعام بھی حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دوسری پوزیشن فرحین خان نے ، چوتھی پوزیشن تابندہ نے ، چھٹی پوزیشن حفصہ منظور نے، اور دسویں پوزیشن بشریٰ علی نے حاصل کی ادارہ ہذا کو اپنی ان طالبات پر فخرہے جنہوں نے پورے ضلع میں یہ پوزیشنزحاصل کی ہیں۔انہوں نے ٹیچرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی طالبات کو اس ٹیسٹ کی بھرپورتیاری کروائی۔ اس موقع پر پرنسپل میڈم طیبہ انصر نے مسز لبنیٰ مطلوب،مسززاہدہ، مسز ریحانہ ، مسز شائستہ کوبھی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :