رحیم یارخان، خواجہ فرید گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں مقابلہ نعت خوانی

منگل 22 جنوری 2019 21:10

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) خواجہ فرید گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام ہواجس میں سرکاری کالجز کے ساتھ نجی کالجز کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔ یہ مقابلے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام پورے پنجاب میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ خواجہ فرید کالج میں تحصیل رحیم یارخان کے کالجز کے طلباء کے درمیان مقابلہ ہوا۔

جس میں جج کے فرائض معروف عالم دین وممبر امن کمیٹی مولانا قاضی خلیل الرحمن نے سرانجام دیے۔ پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی نے تمام انتظامات مہیا کیے اور مقابلوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں اپنا بھرپورتعاون فراہم کیا۔ مقابلوں میں پہلی پوزیشن محمدثمران ، دوسری پوزیشن ملک ذیشان ، تیسری پوزیشن سنیل ارشد(آکسبریج کالج) تیسری پوزیشن محمدابرار(نکاس کالج) نے حاصل کی جنہیں انعام دینے کے لیے پرنسپل آفس میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں مولانا قاضی خلیل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذکر حبیب ﷺسے دلوں کو سکون ملتا ہے رسول ﷺ سے اظہارعقیدت کا بہترین ذریعہ آپکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنا ہے ، آج کے فاسق اورفجور دور میں نوجوان نسل کو دینی پروگرام میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حکومت کا پورے صوبہ میں مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام احسن اقدام ہے اور اس کو جاری رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ٹرافیاں اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔

متعلقہ عنوان :