رحیم یارخان، مختلف حادثات میں ایکشخص جاں بحق، متعدد زخمی

منگل 22 جنوری 2019 21:10

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تیزرفتار موٹرسائیکل سوار بے قابوہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکراگیا جبکہ مسافر کوچ اساتذہ سے بھری وین سے ٹکراگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پہلا حادثہ باڑی موڑ ترنڈہ سوائے خان کے نزدیک کوٹسمابہ کے رہائشی 27سالہ محمد شاہد اور 22سالہ محمد رضوان کے ساتھ پیش آیا جوا پنی موٹرسائیکل نمبریRNK 2741پر شہر آرہے تھے کہ باڑی موڑ کے نزدیک موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرالر نمبریTLK 986 سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 27سالہ محمد شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ محمد رضوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں فیصل آباد سے صادق آباد آ نے والی مسافر کوچ نمبریLES 9395 خواتین ٹیچرز سے بھری ویگن نمبریRN 318سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وین میں سوار لیڈی ٹیچر 32سالہ نوشین زاہدودیگر خواتین ٹیچرز زخمی ہوگئیں۔ شدید زخمی ہونے والی ٹیچر نوشین زاہد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر ٹیچرز کو موقع پرہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :