رحیم یارخان، چوری کیمتعدد وارداتیں، مقدمات درج

منگل 22 جنوری 2019 21:10

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چوری کی چھ وارداتوں میں ملزمان درخت، مویشی، نقدی، موٹر سائیکل اور روٹر جنریٹر چرا کرفرار ہوگئے، متاثرہ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق چوری کی پہلی واردات فاریسٹ گارڈ محمدطارق کے علاقہ گل محمد لنگاہ میں ہوئی جہاں پانچ ملزمان عبدالرحمن وغیرہ نی1لاکھ54ہزار 200روپے مالیت کے سرکاری درخت چرالئے، دوسری واردات فتح پور کمال کے رہائشی غلام شبیر کے ساتھ پیش آئی جس کی75ہزار روپے مالیت کے مویشی چار ملزمان واجد وغیرہ نے چرالئے، تیسری واردات کوٹلہ پٹھان کے رہائشی فواد خان کے ساتھ پیش آئی جس کی 8ہزارروپے کی نقدی رشیداحمد نے چرالی، چوتھی واردات کچی جمال کے رہائشی محمد وزیر کے ساتھ پیش آئی جس کی 6 ہزارروپے کی نقدی ملزم رحیم بخش نے چرالی، پانچویں واردات شیرا سویترا کے رہائشی خان محمد کے ساتھ پیش آئی جس کا50ہزار روپے مالیت کاموٹر سائیکل دو نامعلوم ملزمان نے چرالیا جبکہ چھٹی واردات کوٹلہ رائے قبول کے رہائشی غلام محمد کے ساتھ پیش آئی جس کا15ہزارروپے مالیت کا روٹر جنریٹر چار ملزمان ظفر وغیرہ نے مدرسہ سے چرالیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :