رحیم یارخان، پولیس کی کارروائی، شراب برآمد

منگل 22 جنوری 2019 21:10

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان سے 69لیٹرشراب برآمدکرلی، قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا اور مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دوران گشت پولیس نے مخبروں کی اطلاع پر موضع گل محمدلنگاہ، سدھو والی اورچک21این پی کے علاقوں میں چھاپے مارکر تین ملزمان مختیاراحمد سی29لیٹرشراب، خورشید احمد سی22لیٹرشراب اور ملزم جلیس احمد سے 18لیٹر شراب برآمد کرلی۔ اسسٹنٹ سب انسپکڑوں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔