رحیم یارخان، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی مشترکہ کارروائی، محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

منگل 22 جنوری 2019 21:10

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی مشترکہ کارروائی محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی33ایکڑ اراضی واگزار کرالی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکو مت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ایوب بخاری اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موضع آدم آرائیں اور رکن پور کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کی33ایکڑ زرعی اراضی واگزار کرالی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جس پر ناجائز قابضین عرصہ دراز سے فصلیں کاشت کرکے بھاری رقم اٹھا رہے تھے۔

آپریشن کے نتیجہ میں محکمہ اوقاف کی لیز پر اراضی حاصل کرنے والے نادہندہ کاشتکاروں نے واجبات کی ادائیگی شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز 30ایکڑ اراضی کے کاشتکاروں نے فوری طورپر 5لاکھ8ہزارروپے سے زائد مالیت کے واجبات سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے واضح کیا کہ ہے محکمہ اوقاف کی سینکڑوں ایکڑ اراضی کو واگزار کرانے کیلئے آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :