بھارت کا ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار

بھارت نےکرتارپورکےمعاملےپرپاکستانی وفدکونئی دہلی بلالیا،سفارتی ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 21:16

بھارت کا ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) بھارت کرتار پور کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات پر حیلے بہانے کرنے لگا۔پاکستان وفد بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے بھارت نےکرتارپورکےمعاملےپرپاکستانی وفدکونئی دہلی بلالیا۔تفصیلات کے مطابق 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا۔

گوردوارہ کرتار صاحب پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سمیت وفاقی وزراء ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،ْبھارتی وفد، مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو موجود تھے۔

اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ایک جانب پاکستان حکومت تو کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے لیے مکمل تیاریاں کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں دکھا رہی۔ابھی بھی مودی سرکار حیلہ سازی سے کام لے رہی ہے۔گزشتہ روزپاکستان نے بھارت کودورے کی دعوت دی تھی تاہم بھارت نے آنے سے انکار کر دیا۔بھارت نےکرتارپورکےمعاملےپرپاکستانی وفدکونئی دہلی بلالیا۔کرتارپورراہداری پرمذاکرات کےلیےبھارت نےپاکستان کو2تاریخوں کی پیشکش کردی۔بھارت کا کہنا ہے کہ 26فروری اور7مارچ کوپاکستان اپنا وفدنئی دہلی بھیجے۔