Live Updates

پیپلزپارٹی نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کو مسترد کردیا

منگل 22 جنوری 2019 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہاکہ ڈی آئی جی کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے وزیر اعلی استعفیٰ دیں ۔

(جاری ہے)

معصوم بچے قتل کرکے آپریشن کو 100 فیصد درست کہنا شرمناک ہے۔عمران خان سانحہ ساہیوال کے اہم موقع پر قطر چلے گئے۔ان کیمرہ بریفنگ میں میڈیا کو گمراہ کیا جائے گا۔فارم ہائوس میں گائے گھس جانے پر عمران خان نے آئی جی اسلام آباد ہٹادیا تھا۔پی ٹی آئی حکومت بظاہر سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو بچارہی ہے۔ا نہوںنے کہاکہ ذیشان اور خلیل دہشت گرد نہیں، ان کے قاتل دہشت گرد ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات