فیصل آباد، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو کا 338واں سالانہ عرس مبارک 14فروری سے شروع ہوگا

منگل 22 جنوری 2019 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو کا 338واں سالانہ عرس مبارک 14فروری سے شروع ہوگا زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف/سیکرٹری مینیجنگ کمیٹی ایاز محمود لاشاری کے مطابق سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو کا 338واں سالانہ عرس مبارک 14فروری کو ان کے مزار تحصیل احمد پورسیال ضلع جھنگ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مینجنگ کمیٹی دربار حضرت سلطان باہو کی طرف سے عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔