فیصل آباد،عمرانی حکومت نیا پاکستان بنانے کی بجائے پرانے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرچکی ہیں،رانا ثناء اللہ

معیشت بحالی کے دعوے داروں نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے ،سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب

منگل 22 جنوری 2019 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت نیا پاکستان بنانے کی بجائے پرانے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرچکی ہیں ۔ معیشت بحالی کے دعوے داروں نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے ۔وزیر ،مشیر سب اچھا ہے کہ رٹ میں قوم کیساتھ بڑا مذاق کر رہے ہیں،معیشت کے میدان میں سنبھالنا موجودہ حکومت کے بس کا روگ نہیں ملک کی غریب عوام کی بد دعائوں سے حکومت کا بو کاٹا ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نام کی کوئی چیز ملک میں نظر نہیں آ رہی ۔ا منی بجٹ کی تیاریاں پاکستانی غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاریاں ہیں ۔حکومت عوام کو ٹیکس اور غربت کی چکی میں پیس رہی ہے ۔حکومت ہر محاذ پر پوری طرح ناکام ہو چکی ہے ، نہوں نے یہ بات چک نمبر 69ج ب چبہ میں فٹ بال کے فائنل میچ میں تقسیم انعامات کے موقع پرپُر وقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ۔اس موقع پر میاں اجمل آصف ایم پی اے ،رانا طاہر ،چوہدری منیر عالم جٹ نمبردار،چوہدری عمران علی ،چچا ننھا جٹ ودیگر سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔