فیصل آباد، محکمہ زراعت نے دستیاب اراضی پر مختلف اقسام کے ایک لاکھ 28ہزار سے زائد پودے لگائے
جبکہ کسانوں کو بھی شجرکاری مہم میں شامل رکھ کر دیہاتوں کی سطح پر سفیدا،کیکر،سنبل اور دیگر انواع کے پودے لگوائے گئے،ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید
منگل 22 جنوری 2019 21:20
(جاری ہے)
ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ کلین این گرین پنجاب مہم کے سلسلے میں محکمہ زراعت کے دفاتر میں 10ہزار 428جبکہ دیہی علاقوں میں کسانوں کی مدد سے ایک لاکھ 17ہزار595پودے لگائے گئے ہیں جن کی دیکھ بھال کے لئے بھی مناسب اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گنے کے کرشنگ سیزن کی بھرپورمانیٹرنگ جاری ہے اس ضمن میں کم وزن کی شکایت پر 57،افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں جبکہ یوریا سمیت دیگر کھادیں مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 20،افراد کے خلاف مقدمات درج اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ کے اجراء کے لئے چاروں اضلاع میں 3لاکھ 93ہزار904کا شتکار پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے پاس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اسی طرح بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے لئے ڈویژن بھر میں 63ہزار 986کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے جن میں سے 40ہزار سے زائد کسانوں نے فصل ربیع اور خریف کے لئے قرضہ جات حاصل کرلئے ہیں جکہ دیگر کے کیسز پراسس میں ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کے لئے تربیتی پروگرامز،ٹیوب ویلز سے پانی کے سیمپلز اکٹھے کرنے،فصلوں کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل کمشنر(ریونیو)نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود میں اضافہ کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس ضمن میں کسانوں کی تجاویز کو بھی مقدم رکھیں۔انہوں نے کرشنگ سیزن کے اختتام تک مانیٹرنگ جاری رکھنے کی بھی تاکید کی۔مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.