Live Updates

حکومت فورا شہیدً مسجد ’’راہ نما‘‘ از سرنو تعمیر کرائے ، ہل پارک ’’کوہساراسکیم‘‘ کے اصل پلان میں واضح طور پر مسجد موجود ہے ، حافظ نعیم الرحمن

ْقرآن پاک کی بے حرمتی اور مسجد ’’راہ نما‘‘ شہید کرنے والوں کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی سٹی کونسل ،صوبائی ،قومی اسمبلی اور سینٹ میں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے گا ،جمعہ 25جنوری کو مسجد ’’راہ نما‘‘ کے مقام پر جمعة المبارک کی نماز ادا کی جائے گی تمام شہری بھرپور تعداد میں شریک ہوں شہر میں انکروچمنٹ کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ، علمائ کرام ، سیاسی ومذہبی جماعت کے رہنما،وکلائ ، اساتذہ اور عوامی نمائندے شریک ہوں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی

منگل 22 جنوری 2019 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت فورا شہیدً مسجد ’’راہ نما‘‘ از سرنو تعمیر کرائے ، ہل پارک ’’کوہساراسکیم‘‘ کے اصل پلان میں واضح طور پر مسجد موجود ہے ،اگر مسجد تعمیر نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ دارحکومت ہوگی ،قرآن پاک کی بے حرمتی اور مسجد ’’راہ نما‘‘ شہید کرنے والوں کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی ، سٹی کونسل ،صوبائی ،قومی اسمبلی اور سینٹ میں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے گا ،جمعہ 25جنوری کو مسجد ’’راہ نما‘‘ کے مقام پر جمع? المبارک کی نماز ادا کی جائے گی تمام شہری بھرپور تعداد میں شریک ہوں ، سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں پورے شہر میں انکروچمنٹ کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علمائ کرام ، سیاسی ومذہبی جماعت کے رہنما،وکلائ ، اساتذہ اور عوامی نمائندے شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے کے ایم سی کی جانب سے ہل پارک میں مسجد’’راہ نما‘‘ شہید کیے جانے کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے جمعیت العلمائے اسلام (ف)کے رہنما قاری محمد عثمان ، بلدیہ عظمی کراچی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی ،ضلع قائدین کے عبوری امیر سیف الدین ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،یوسی 8کے چیئرمین ولید احمد ، سلیم عمر ، فاروق میمن و دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جس کی بنیاد کلمہ لاالہ الا اللہ ہے ، جس کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ بظاہر کلمہ پڑھنے والے آج اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مساجد شہیدکررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک مہینہ سے شہر میں انکروچمنٹ کے نام پر دہشت گردی کی جارہی ہے ، لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا، پہلے ایمپریس مارکیٹ کو مسمار کیا گیا اور پھر اس کے بعد گارڈن کی 425دکانیں مسمار کی گئیں، یہ سب کچھ انگریزوں کو خوش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تو نئے پاکستان میں معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ ایک غیر مسلم کی جانب سے شراب کی مذمت کے حوالے سے قرارداد پیش کی جاتی ہے لیکن تحریک انصاف، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی جانب سے شراب کے حوالے سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

قاری عثمان نے کہاکہ 40سال سے قائم مسجد ’’راہ نما‘‘ میں باقاعدہ 5وقت کی نماز ادا کی جاتی تھی جسے دین بیزار طبقے نے مسمار کردیا گیا۔ نئے پاکستان میں مساجد کو ڈھانے اور قومی وصوبائی اسمبلی سے سینما گھروں اور شراب کے لائسنس جاری کروائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پٴْر امن لوگ ہیں ، اگر دس دن کے اندر اس مسجد کو ازسر نو تعمیر نہ کیا گیاتو گیارہویں روز ہم خود مسجد کی تعمیر کرائیں گے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات