پاکستان ریلویز سٹریٹجک پلان پرعملدرآمدکیلئے ہرممکن تعاون کررہے ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بنک

ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ کوساکاموٹوکی سربراہی میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی پاکستان ریلویزکے پرنسپل افسران کوبریفنگ

منگل 22 جنوری 2019 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ کوساکاموٹوکی سربراہی میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفدنے اے جی ایم ٹریفک زبیرشفیع غوری کی موجودگی میں پاکستان ریلویزکے تمام پرنسپل افسران کوبریفنگ دی۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفدنے پاکستان میں اپنے سات روزہ دورہ کے ابتدائی سیشن میں ریلویزانتظامیہ کودورہ کے مقاصداورمستقبل میں باہمی تعاون کے ذریعے مفیدثابت ہونے والے شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کاوفد پاکستان ریلویزکیلئے انفراسٹرکچر، رولنگ سٹاک اسیسمنٹ،پلاننگ،ہیومن ریسورس سٹریٹجی، اکاؤنٹس پریکٹسزاوردیگرمتعلقہ شعبوں میں پاکستان ریلویزاکیڈمی میں"ہائی لیول ٹریننگ"سیشن کاانعقادکروائے گااورتمام متعلقہ افسران کو ان لازمی سیشنوں میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے سربراہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "سال2011اور2016کے دوران بینک ایم ایل ون منصوبہ میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتاتھالیکن اب 2016سے ادارہ پاکستان ریلویز کونیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی اورپاکستان ریلویزسٹریٹجک پلان کی تیاری میں تکنیکی معاونت فراہم کررہاہے۔

موجودہ وزیراعظم اوروفاقی وزیرریلوے نے پاکستان ریلویزکی کارکردگی میں بہتری کیلئے انتہائی دلچسپی کااظہارکیاہے اور آج ہم یہاں آپ لوگوں کوہرطرح کی تکنیکی معاونت کی فراہمی اورآپکی صلاحیتوں میں نکھارلانے کیلئے موجودہیں۔ہم آپ لوگوں کی ضروریات پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے ہرلحاظ سے اپنا کرداراداکرنے کی کوشش کریں گی"۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان ریلویز سٹریٹجک پلان پرعملدرآمدکیلئے ہرممکن تعاون فراہم کررہاہے اوراس وقت پہلے مرحلہ یعنی صلاحیت میں اضافہ کیلئے کام جاری ہے۔

اے جی ایم ٹریفک زبیرشفیع غوری نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم کوبتایاکہ پاکستان ریلویزوفاقی وزیرریلوے کی زیرنگرانی اپنے انفراسٹرکچرکی بہتری اوراستعدادکارمیں اضافہ کی خاطر نئے مواقعوں کی تلاش کیلئے پرلمحہ تیارہے۔

متعلقہ عنوان :