شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی، ڈی سی لاہور

تین روزہ پولیو مہم میں18 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ،صالحہ سعید

منگل 22 جنوری 2019 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں18 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اور پولیو ٹیموں کومناسب سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں5000 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورڈی ڈی او ہیلتھ اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اور دیگر محکموں کی ٹیمیں پوری جانفشانی سے پولیو مہم میں کام کر رہی ہیں اورپولیو مہم میں بھرپور انتظامات و اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایتپر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل توقیر حیدرکاظمی نے نشتر کالونی یوسی135کا دورہ کیا۔انہوں نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیااورپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

انہوں نے یو سی ایم او کو پولیو مہم میں بھر پور دلچسپی لینے کی ہدایت کی اورپچھلی مہم میں یو سی135میں ناقص کار کردگی پر اس کی سرزنش بھی کی۔یو سی ایم او راناندیم کو کام کو بہتر کرنے پر وارننگ دی گئی۔ اسی طرح اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے یوسی 69شفیق آباد کا دورہ کیا۔اے سی سٹی نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کے کام کو چیک کیااور دروازوں پر نشان پر ٹیلی شیٹ کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے عوام الناس سے پولیو ٹیموں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اے سی سٹی نے 69یوسی شفیق آباد میں پولیو ٹیموں کی کار کر دگی اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیااور ساندہ کے علاقے میں پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ایک رپورٹ ملی جس کو فوری حل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں اے سی سٹی نے ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کو بھی چیک کیا۔ داتا دربار ، ہائیکورٹ اور راج گڑھ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہے اور وہ شہر لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :