اے ڈی سی آر اویس ملک کا لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کے دباؤ کا جائزہ

منگل 22 جنوری 2019 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پراے ڈی سی آر اویس ملک نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کے دباؤ کا جائزہ لیا۔ نیشنل ہائی وے،پولیس،ایل ڈی اے ،اے سی سٹی و رائے ونڈ جی اے ون بھی موقع پر موجود تھے۔سیکرٹری آر ٹی اے،ٹریفک پولیس کے افسران بھی اے ڈی سی آر کے ہمراہ تھے۔ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ ،جناح بس ٹرمینل،بحریہ چوک ،شاہکام چوک کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

موقع پر جائزہ لیکر افسران نے ٹریفک کے دباؤ پر قابو پانے کے لیے فیصلے کیے۔تمام مسافروں کو بس اسٹینڈز میں ہی اتارا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے ملتان روڈ پر غیر قانونی یوٹرن کوبند کرے گی۔گورنمٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے ڈی وئٹرز کو بند کیا جائے گا۔اے ڈی سی آر اویس ملک نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام فیصلہ جات پر عمل درآمد کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت کی روشنی میں داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کے دباؤ پر قا بو پایا جا رہا ہے۔