باران رحمت کے بعد قدرات خزانے کھول دیئے، وفاقی دارلحکومت میں پانی کی قلت میں کمی

راول ڈیم میں 1600 ایکڑ پانی جمع ہو گیا ،ماہ کیلئے کافی ہو گا،انتظامیہ

منگل 22 جنوری 2019 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی دارلحکومت میں ہونے والی موسم سرما کی بارشوں کی وجہ سے پانی کی قلت میں کمی ہو گئی ہے ۔ گزشتہ دو روز کے دوران شہریوں کیلئے باران رحمت کے بعد قدرت اپنے خزانے کھول دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق مسلسل دو روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث ڈیم میں 1600 ایکڑ پانی جمع ہو گیا ہے جو آنے والے 6ماہ کیلئے کافی ہو گا۔اور ان بارشوں سے راول ڈیم کے پانی کی سطح ایک فٹ مزید بڑھ گئی ہے تاہم دو روز سے لگاتار ہونے والی بارش بھی پانی کو سپل ویز تک نہ پہنچا سکی انتظامیہ کے مطابق پانی تاحال اسپل ویز سے اوپر نہیں آیا اسی وجہ سے ڈیم کے سپل ویز حال نہیں کھولے گئے ۔۔۔ ذیشا ن کمبوہ

متعلقہ عنوان :