سبی، واپڈا اہلکار قیمتی سرمایہ ہیں، سرکل چیئر مین

منگل 22 جنوری 2019 21:30

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سرکل چیئر مین سبی علی حیدر مگسی اور ایس ڈی او واپڈا سبی محمد دین انصاری نے کہا ہے کہ واپڈا اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، کام کے دوران حفاظتی اقدامات سے نہ صر ف اپنی جان کو محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ اپنے گھرانے کو بھی دکھ اور تکلیف سے بچا سکتے ہیں،کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں، واپڈا اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں، ریکوری مہم کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کنڈا سسٹم کے خاتمہ اور بجلی چوری کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات سب ڈویژن آفس واپڈا سبی میں آپریشن سرکل سبی کے زیراہتمام آل پاکستان واپڈا ہائیڈور ورکر یونین سی بی اے کے تعاون سے ایک روزہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈویژنل سیکرٹری محمد بخش میسر ، ڈویژنل چیئرمین بشیر احمد چانڈیہ ، ایس ڈی او ڈھاڈر محمد نواز کھوسہ سید صابر شاہ، سید نیاز شاہ ، غلام حسین آرائیں، عیسیٰ خان سیلاچی، عبدالفتاح ،فضل احمد،عبدالمجید کھوسہ، شادی خان خجک ،حاجی محمد صدیق لونی ، لائن سپریٹنڈنٹ مطلوب احمد، محمد عمران ، طارق بگٹی، محمد اسلم ، طارق حسین ، سہیل احمد، شاہد امان گشکوری ، اسحاق بنگلزئی ، شعیب احمد ، محمد ابراہیم یوسف زئی ، سید امیر شاہ ، محمد سلیم ابڑو،عبدالقددوس،محمد عالم کے علاوہ واپڈا کے سینکڑوں اہلکار موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :