سبی پریس کلب کے انتخابات مکمل، کابینہ کی تشکیل

منگل 22 جنوری 2019 21:30

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بانی وسابق صدر سبی پریس کلب حاجی میر دین محمد مری کے زیر قیادت اہم اجلاس ہو ا جس میں سبی پریس کلب کی نئی دوسالہ مدت کے لئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ا س موقع پر ملک اکرم بنگلزئی ، حاجی سعید الدین طارق ،حاجی ریاض ندیم نیاز ی ، میر سلیم گشکوری ، ناشاد بلوچ ، ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، میاں محمد یوسف ،سید طاہرعلی ، میر جاوید بلوچ ، مظہر مصطفیٰ بیگ ، ملک حسیب بنگلزئی ، رئیس یوسف علی ہانبھی ، افضال رضا ، ظہور احمد مگسی ، یار علی گشکوری ، غلام رسول گوپانگ ، رئیس حضور بخش ہانبھی ، طاہر عباس منتظر ، ، شہباز خان گورگیج سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

انتخابی اجلاس میں باہمی مشاورت سے سبی پریس کلب کیلئے دوسالہ کابینہ بھی تشکیل دی گئی، جس کے مطابق ملک اکرم بنگلزئی صدر ، جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سابق صدر حاجی دین محمد مری کو بانی پریس کلب جبکہ بانی ممبر میں حاجی ریاض ندیم نیازی کو شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

کابینہ میں چیئرمین حاجی محمد جان مری ، وائس چیئرمین ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف ، سینئر نائب صدر میرسلیم گشکوری ، جوانیئر نائب صدر میر جاوید بلوچ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی ، جوائنٹ سیکرٹری اول یا رعلی گشکوری ، جوائنٹ سیکرٹری دوئم مظہر مصطفیٰ بیگ ، فنانس سیکرٹری طاہر عباس ،پریس سیکرٹری رئیس یوسف علی ہانبھی ، آفس سیکرٹری افضال رضا منتخب ہوئے۔

اجلاس سے نومنتخب صدر ملک اکرم بنگلزئی ،جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،حاجی دین محمد مری، میر سلیم گشکوری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے سبی پریس کلب کے تمام ممبران ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی فلاح وبہبود کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی، تمام ساتھیون کے مشاورت سے سبی پریس کلب کے مسائل ومشکلات کا تدارک کریں گے، ہمیں امید ہے کہ ساتھی ہمارا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے متحد ومنظم ہوکر علاقائی مسئلہ مسائل کو بہتر انداز سے اجاگر کریں گے اور آپس کے تمام اختلافات مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقہ میں پریس کلب انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہماری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ پریس کلب کے تقدس کو بحال رکھیں اور سینئر ساتھیوں کا احترام کریں تاکہ سینئر ساتھیوں سے تربیت بھی حاصل کی جاسکے۔ اس موقع پر منتخب صدر و جنرل سیکرٹر ی سمیت تمام کابینہ نے نئے ممبران کو پریس کلب کی ممبر شپ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :