Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات ذرائع ابلاغ سے وابستہ لوگوں کا معاشی قتل بند کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مریم اورنگزیب

منگل 22 جنوری 2019 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات ذرائع ابلاغ سے وابستہ لوگوں کا معاشی قتل بند کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مریم اورنگزیب نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ساہیوال کے دلخراش واقعہ پر ذرائع ابلاغ نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافت نے ریاست کے چوتھا ستون ہونے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری دور میں اخبارات کے دفاتر بند ہونے کا مطلب ہے کہ قلم مزدور بے روزگار ہونگے۔ ابھی تک ڈیڑھ لاکھ صحافی اور میڈیا ورکروں کو نوکریوں سے برخواست کیا جاچکا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کو ذرائع ابلاغ سے وابستہ لوگوں کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ صحافیوں کا معاشی قتل بند کرانے کے حوالے سے وزیر اطلاعات ایوان میں بیان دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات