کوئٹہ، معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے،قادر علی نائل

نئی نسل میں بیشمار اہلیت و قابلیت موجود ہے ہماری زمہ داری ہے کہ نئی نسل کو ایک سمت دیں اور انہیں معاشرے کیلئے کار آمد بناتے ہوئے انکی صلاحیتوں سے معاشرے کو فائدہ پہچانے کیلئے منصوبہ بندی کریں، چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

منگل 22 جنوری 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی مشیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ ‘ رکن سینٹرل کونسل و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قادر علی نائل نے کہا ہے کہ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے نئی نسل میں بیشمار اہلیت و قابلیت موجود ہے ہماری زمہ داری ہے کہ نئی نسل کو ایک سمت دیں اور انہیں معاشرے کیلئے کار آمد بناتے ہوئے انکی صلاحیتوں سے معاشرے کو فائدہ پہچانے کیلئے منصوبہ بندی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیمسو آگنائیزیشن کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ادارے کے صدر عبدالعلی ہزارہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں نیمسو آگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل چنگیزی ، ڈاکٹر اصغر چنگیزی ، مرزا حسین ہزارہ و دیگر شامل تھے۔ انہوں نے عبدالخالق ہزارہ و قادر علی نائل کو کامیابی پر مبارکبادی دی او ر نیمسو آرگنائزیشن کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی۔ عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ2 دہائیوں سے دہشت گردی و قتل عام کی وجہ سے ہمارے نوجوان انتہائی مایوسی کا شکار ہوئیں ، انکی صلاحیتیں زنگ آلود اور قابلیت و اہلیت متاثر ہو کر رہ گئے۔

اسمبلیوں میں کوئٹہ کے شہریوں کی موثر نمائندگی کی عدم موجودگی کی وجہ سے کوئٹہ کے شہریوں کے درمیان روابط متاثر ہوکر رہ گئے، سیاسی حکمت عملی اور موثر سوچ کے فقدان کی وجہ سے کسی ادارے کو یہ توفیق نہ ہو سکی کہ یہاںکے عوام اقوام و قبائل کے درمیان روابط کے استحکام کیلئے موثر کردار ادا کر سکیں یہ اعزاز ایچ ڈی پی کے حصے میں آئی کہ اسکی قیادت نے محسوس کیا کہ کوئٹہ کے شہریوں اور صوبے کے تمام اقوام کے درمیان دوستانہ رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں، جس پر عمل کرتے ہوئے پارٹی نے صوبے کے بلوچ و پشتون اقوام کیساتھ اپنے مضبوط بنائیں او ر صوبے کی سطح تک عوام کے سیاسی جمہوری حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کی بنیاد رکھ دی انہوں نے کہا کہ نیمسو آگنائیزیشن کی کارکردگی دوسروں کیلئے ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں اس ادارے نے کم ترین وسائل کے باوجود شہداء کے بچوںاور معاشرے کے نادار طبقوں کی امدادکرتے ہوئے انکے تعلیمی اخراجات برداشت کئے۔

سااتھ ہی خواتین کے ہنر مند بنانے کیلئے سلائی و کٹائی کے مرکز کے زریعے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس طرح اس ادارے نے ثابت کیا کہ کم وسائل کے باوجود معاشرے کے ناداروں و ضرورت مندوں کی خدمت کا فریضہ انجام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی طرف سے نیمسوںکو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ادارے کو مذید بہتر پروگرام پیش کرنے کی ہدایت کی۔