اسلام آباد ،پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) پسند کی شادی کرنے کے معاملہ پر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل جبکہ اسکے شوہر کو زخمی کرنے والے چار ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس کو ظہور نے بتایا کہ پسند کی شادی کرنے کے معاملہ پر ملزم سیاب خان ہمراہ تین نامزد ملزمان نے فائرنگ کر کے مدعی کی بیوی راحیلہ بی بی کو قتل اور مدعی کو زخمی کر دیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔