قابل اعتراض تصویر سے بلیک میل کرنیوالے سابق شوہر کیخلاف خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا

منگل 22 جنوری 2019 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) قابل اعتراض تصاویر کے حوالے سے بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے سابقہ شوہر کے خلاف خاتون کی درخواست پر تھانہ نون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نون پولیس کو مسماة اقراء نے بتایا کہ ملزم سہیل جو مدعیہ کا سابقہ شوہر ہے ،نے قابل اعتراض تصاویر کے حوالے سے بلیک میلنگ کر کے مدعیہ سے زیورات و نقدی کی شکل میں بھتہ وصول کیا اور دھمکیاں دیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔نن

متعلقہ عنوان :