ہسپتال پر فائرنگ کرنیوالے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) پولیس فائونڈیشن میں قائم ہسپتال پر فائرنگ کرنے والے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو گوہر نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مدعی کے والد کے ہسپتال پر فائرنگ کی ،گولیاں لگنے سے کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :