جیکب آباد،پی پی ایچ آئی کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں علاج کیلئے آنیوالی عورت سے ملازم کی زبردستی کی کوشش، فرار کیس داخل

منگل 22 جنوری 2019 22:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) پی پی ایچ آئی کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں علاج کے لئے آنے والی عورت سے ملازم کی زبردستی کی کوشش، فرار کیس داخل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے بہادر پور میں پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام بیسک ہیلتھ یونٹ میں نیوٹریشن ملازم آفتاب کلہوڑوکی جانب سے علاج کے لئے آنے فاطمہ زوجہ لقمان ماچھی سے مبینہ زبردستی کی کو کی گئی چیخ وپکار پر ورثہ پہنچے اور پی پی ایچ آئی ملازم کو مارپیٹ کی بعد ازاں حدود کے دلمراد تھانے پر واقعہ کا مقدمہ متاثرہ عورت فاطمہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :