Live Updates

موجودہ دور حکومت میں وزارت خارجہ نے زیادہ ملکوں کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی ہے گرین پاسپورٹ کی عزت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،تحریک انصاف کے کارکن مخالفین کی خوشحال پاکستان کے راستوں میں کھڑی دیواریں گرا دینگے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

منگل 22 جنوری 2019 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں وزارت خارجہ نے زیادہ ملکوں کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی ہے جبکہ گرین پاسپورٹ کی عزت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔تحریک انصاف کے کارکن مخالفین کی خوشحال پاکستان کے رساتوں میں کھڑی دیواریں گرا دینگے۔ منگل کو وزیراعظم عمران کے ہمراہ دورہ قطر کے موقع پر قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سب مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مشکل حالات میں اقتدار ملا ، معیشت تباہ حال ۔لیکن اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کل بھی عمران خان کیساتھ تھے اور آج بھی انکے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف آئے دن سازشیں ہو رہی ہیں اور یہ بھی سنا ہے کہ سب اکھٹے ہورہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے کارکن خوشحال پاکستان کے راستوں میں کھڑی تمام رکاوٹوں کو گرا دینگے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جن ملکوں نے پاکستانیوں پر روزگار کے دروازے بند کر دیئے تھے آج وہ کہتے ہیں کہ ہمیں مزید پاکستانیوں کی ضرورت ہے۔جو عزت آج ہمیں انہوں نے بخشی ہے اس پر میں قطر کی حکومت کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات