قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال لاہور پہنچ گئے

چیئرمین نیب (آج ) میگا کرپشن مقدمات کے بارے میں اب تک کی گئی تحقیقات کاتفصیلی سے جائزہ لیں

منگل 22 جنوری 2019 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال لاہور پہنچ گئے۔ چیئرمین نیب آج بروز بدھ 23 جنوری 2019ء کو اپنے دورہ نیب لاہور کے دوران میگا کرپشن مقدمات کے بارے میں اب تک کی گئی تحقیقات کا نہ صرف تفصیل سے جائزہ لیں گے بلکہ تمام انوسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز سے علیحدہ علیحدہ خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب انوسٹی گیشن افسران سے خطاب کے دوران نہ صرف ان کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کے علاوہ تمام کیسز کی تیاری ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق کرنے کے علاوہ ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر زور دیں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب، لاہور نیب میں تعینات نیب کے پراسیکیوٹرز کو مقدمات کی معزز احتساب عدالتوں اور معزز ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں پوری تیاری قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پیش کرنے پر زور دینے کے علاوہ اس بات کی دوبارہ ہدایت کریں گے کہ نیب نہ تو کسی سے انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی نرمی برتنے پر بلکہ ہماری ذمہ داری صرف اور صرف قانون کے مطابق کام کرنے کی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔