کلبھوشن یادیو کو زندہ پکڑا جا سکتا ہے،عوام کے بھرپور مطالبے کے باوجود اسے پھانسی نہیں دی جا رہی تو کیا ذیشان کو زندہ نہیں پکڑا جا سکتا تھا ،اہلیہ ذیشان

ذیشان کسی کیس میں مطلوب تھا تو کوئی پرچہ یا ایف آئی آر سامنے کیوں نہیں لائی گئی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے ذیشان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اگراس کا شوہر ذیشان کسی کیس میں مطلوب تھا تو کوئی پرچہ یا ایف آئی آر سامنے کیوں نہیں لائی گئی ،کیا ذیشان اس زمین پر اتنا بھاری ہو گیا تھا کہ اسے پکڑے بغیر ما ر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجیٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کلبھوشن یادیو کو زندہ پکڑا جا سکتا ہے اور عوام کے بھرپور مطالبے کے باوجود اسے پھانسی نہیں دی جا رہی تو کیا ذیشان کو زندہ نہیں پکڑا جا سکتا تھا ،کوئی ادارہ اس قابل نہیں تھا کہ ذیشان کو زندہ پکڑا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس قابل نہیں کہ کلبھوشن یادیو کو پھانسی دے سکے لیکن ذیشان کو سر عام گولیوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ذیشان کے اہلیہ نے کہا کہ جس گاڑی کو دہشت گردوں کے زیر استعمال بتا یا جا رہا ہے ،وہ اسلام آبا د،مری اور ناران کاغان سمیت کئی علاقوں میں گئی ،کیا ادارے اس قابل نہیں تھے کہ اس گاڑی کو چیک کر سکیں ،اس وقت اس گاڑی کو کیوں نہیں پکڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :