ایبٹ آباد پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 10 اشتہاری، 11 کلو منشیات اور 40 بوتل شراب برآمد کر لی

منگل 22 جنوری 2019 22:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ایبٹ آباد پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 10 اشتہاری گرفتار جبکہ 11 کلو منشیات اور 40 بوتل شراب برآمد کی ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 10 مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ 9 کلو چرس، دو کلو گرام ہیروئن اور 40 بوتل شراب برآمد کر لی۔

اس دوران تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین کلو گرام چرس اور ایک کلو ہیروئن برآمد کی جبکہ مختلف مقدمات میں ملوث تین مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔ سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران ایک کلو گرام چرس جبکہ ایک مجرم اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ میرپور نے گذشتہ ہفتہ کے دوران ایک کلو چرس، ایک کلو گرام ہیروئن، 30 بوتل شراب اور ایک اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی۔

ایس ایچ او نواںشہر نے کارروائی کے دوران ایک کلو گرام چرس، 10 بوتل شراب اور 20 گرام ہیروئن برآمد کی۔ اسی طرح مانگل پولیس نے کارروائی کے دوران 500 گرام چرس برآمد کی جبکہ ایس ایچ او حویلیاں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ دیگر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او لورہ نے ایک، ایس ایچ او ناڑہ نے ایک جبکہ ایس ایچ او شیروان نے ایک مجرم اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے جملہ افسران کو غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن، مجرمان اشتہاریوں، منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور خصوصی مہم شروع کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔