حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں اور مقابلہ میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا تین منشیات فروش بھی گرفتار کرلیے گئے

منگل 22 جنوری 2019 22:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں اور مقابلہ میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہو گئے، پو لیس نے تین منشیات فروش بھی گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سائٹ ایریا میں ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ذیشان انصاری ولد نثار احمد انصاری سکنہ یونٹ نمبر11لطیف آباد زخمی ہوگیا جس سے پولیس کو ایک پسٹل و مع راؤنڈ برآمد کیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھی سکندر مسیح اور جگنو مسیح فرار ہوگئے گرفتار ملزم ذیشان انصاری لطیف آباد اے سیکشن پولیس کو مقدمہ نمبر293/2018زیر دفعہ 292,34کے تحت مطلوب تھا حالی روڈ پولیس نے غریب نواز پل کے قریب سے شیر علی لالہ ولد سراج الدین کھکڑ پٹھان سکنہ پنہور گوٹھ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک پسٹل مع میگزین و گولیاں برآمد کی ہیں جبکہ ہزارہ کالونی سے ڈرگ ڈیلرتنویر ببلو ولد صدر الدین عباسی سکنہ نصرت کالونی کو گرفتار کرکے اس سے قبضہ سی1050گرام خالص اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے نسیم نگر پولیس نے منشیات فروش احمد عرف سوہنوجتوئی فیز ٹو قاسم آبادسے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2زار گرام خالص چرس اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی ہے