کسٹم کی کولپوراوربلیلی چیک پوسٹوں پرکارروائیاں

دونوں کارروائیوں میں ایک لاکھ24ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدکیاگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 22:41

کسٹم کی کولپوراوربلیلی چیک پوسٹوں پرکارروائیاں
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) سرحد پار سے سمگل کیا گیا ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑا گیا۔کسٹم کی کاروائیوں میں ایک لاکھ24ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم کی جانب سے کولپوراوربلیلی چیک پوسٹوں پرکارروائیاں کی گئی ہیں۔دونوں کارروائیوں میں ایک لاکھ24ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدکیاگیا۔

(جاری ہے)

کول پورچیک پوسٹ پررش کےباعث کھڑےٹرک کی تلاشی کےدوران30ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

ڈیزل ٹرک میں بجری کےنیچےچھپایاگیاتھا۔سخت چیکنگ کےباعث ڈرائیورٹرک کھڑاکرکےفرارہوگیا۔دوسری جانب بلیلی چیک پوسٹ ڈی آئی خان جانیوالے4ٹینکرزسے96ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیاگیا۔برآمد کیےگئےڈیزل کی مالیت28ملین روپےبنتی ہے۔ملزمان نامکمل دستاویزات کی بنیادپرڈیزل اسمگل کررہےتھے۔

متعلقہ عنوان :