Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بے مثال فیصلہ کر لیا

اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی جگہ ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 23:40

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بے مثال فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےاراکین اسمبلی کو دئیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔حکومتی فیصلے کے مطابق اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی جگہ ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک سمیت وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

پارلیمانی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ قومی اسمبلی کے ہر سیشن میں ایک یا 2 بار شرکت کریں گے، پرویز خٹک نے بتایا زیرِ دفاع کے مطابق آج تیسری وزارت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بریفنگ دی ہے، حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا، ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے علاقے کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبوں میں درپیش مختلف مسائل پر بھی بات چیت کی گئی، پرویز خٹک نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کی نشان دہی کر دی گئی ہےکہ ارکانِ اسمبلی نے بھی وزیرِ اعظم سے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی۔ وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ ارکان اسمبلی کو فنڈز نہیں بلکہ ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی، آئندہ پارلیمانی اجلاس میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا                                                                                                                                     
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات