وسکونسن میں برف سے بنا حیرت انگیز قلعہ عوام کے لیے کھول دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 جنوری 2019 23:53

وسکونسن میں برف سے بنا حیرت انگیز قلعہ عوام کے لیے کھول دیا گیا
وسکونسن  کے ”آئس کیسل“ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جہاں لوگ برف کے تھیم پارک سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
آئس کیسل ایل ایل سی کے پورے شمالی امریکا میں 6 برف کے قلعے ہیں۔ لیک جنیوا، وسکونسن کا برف کا قلعہ ہفتے میں 6 دن عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اسے صرف منگل کےدن بند رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)


اس قلعے میں ہزاروں برفانی قلمیں ہیں، جنہیں پیشہ ور برفانی مصوروں  نے بنایا ہے۔ قلعے میں ایل ای ڈی سے روشن ہونےوالے شاندار مجسمے، برف کےتخت، برفانی خم دار کانیں، جھولے، فوارے اور بہت کچھ ہیں۔
سیاح صرف آدھے گھنٹے تک قلعے کی سیر کر سکتے ہیں۔ وقت کی پابندی کا مقصد برف کے قلعے میں رش کو کم کرنا ہے۔