ریل میں پہلے آئیے اور مفت کھانا پائیے
امین اکبر منگل 22 جنوری 2019 23:55
ٹوکیو، جاپان دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد شہر ہے۔ اسی وجہ سے اس کے ریلوے اسٹیشنوں پر بھی بے تحاشا رش رہتا ہے۔ٹوکیو کے سب سے زیادہ رش والے سب وے اسٹیشن کی انتظامیہ نے رش کو کم کرنے کا دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔ انتظامیہ نے انتہائی رش کےا وقات میں سب سے پہلے آنے والوں کو مفت کھانے کی پیش کش کی ہے۔
72 لاکھ افراد ہر روز ٹوکیو کے میٹرو سسٹم کو استعمال کرتے ہیں۔
رش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا روٹ توزائی لائن ہے۔ اس لائن کی انتظامیہ رش کے اوقات شروع ہونے سے پہلے آنے والوں کے لیے مفت کھانا فراہم کر رہی ہے تاکہ بعد میں رش کم ہو۔
اگر اگلے دو ہفتوں میں 2 ہزار مسافر بھی مفت کھانے کی سہولت کی وجہ سے جلد آنے لگے تو ٹوکیو میٹرو مستقل طور پر جلدی آنے والوں کے لیے مفت ٹمپورا(سمندری غذا یا خوب تلی ہوئی سبزیوں پر مشتمل جاپانی کھانا) فراہم کرے گی۔
(جاری ہے)
تقریباً ایک ہزار کاروباری اداروں نے اس مہم میں حصہ لینے کے لیے اپنے ملازمین کو جلدی آنے اور جلدی واپس جانے کی اجازت دی ہے۔
توزائی لائن کو صبح 7 بجکر 50 منٹ سے 8 بجکر 50 منٹ تک ایک گھنٹے میں 76 ہزار مسافر استعمال کرتے ہیں۔ یہ تعداد ٹرین کے مسافروں کی مجوزہ تعداد سے دوگنا ہے۔ اس لائن پر ریلوں کو 199 فیصد گنجائش پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے اب بھی محفوظ خیال کیا جا رہا ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے ریل میں کھڑے مسافر حرکت کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.