Live Updates

پکڑ دھکڑ جاری رکھی تو کرسی نہیں بچے گی

وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے پر اتر آئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 جنوری 2019 00:00

پکڑ دھکڑ جاری رکھی تو کرسی نہیں بچے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لوگوں کو لٹکانے کی باتیں کرنا چھوڑ دے، پکڑ دھکڑ کی کو شش کی گئی توپھر وزارت عظمی بھی باقی نہیں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے پر اتر آئے۔وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو بڑے واضح الفاظ میں خبردارکیا ہے کہ وہ لوگوں کو لٹکانے کی باتیں کرنا چھوڑ دے، پکڑ دھکڑ کی کو شش کی گئی توپھر وزارت عظمی بھی باقی نہیں رہے گی۔انکا کہنا تھا کہ ہم وفاق سے زبردستی اپنا حق لیکر رہیں گے، ہم سے حساب لینے کی بات نہ کی جائے ہم سندھ کے عوام کو حساب دیکر ہی بار بار منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو سولی پر چڑھانے کی باتیں بند کی جائیں /انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دورمیں ملک کو ڈوبتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ، میرے چین جانے کی وجہ سے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا، حکومت سندھ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے لیکن وفاق کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں ملک ڈوب رہا ہے۔ معاشی حالت ابتر ہے، سیاسی انتقام اور لوگوں کو سولی چڑھانا بند کرکے ملک کی حالت پر توجہ دیں اور اپنے ووٹروں کے لیے کام کریں۔                                                                                                                        
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات