وفا قی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون جاری

ایک کلو 635گر ام چرس ،220گر ام ہیر وئن ،11بو تلیں شراب ، 08کین بئیر برآمد

بدھ 23 جنوری 2019 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وفا قی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران پانچ منشیا ت فروشوں سمیت 11 کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1کلو 635گر ام چرس ،220گر ام ہیر وئن ،11بو تلیں شراب ، 08کین بئیر اور مو با ئل فون بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ،مزید تفتیش جا ر ی ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ایسے گھنائونے جرائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلاتاخیر سخت کارروائی کی جائے، منشیات فروشی کے دھند ے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ترنول کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے انسداد منشیات مہم کے دوران منشیات فروشی میں دو ملزمان ملک دلدار اور شہر یا ر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 220گر ام ہیر وئن ، 155گر ام چرس بر برآمد کرلی جبکہ مقدمہ نمبر 242/16 تھا نہ تر نول میں عدالتی مفرر عادل خا ن ولد سپین گل ، تا ج برولد مہرا خان، موسیٰ خان ولد طور خان کو گرفتار کر لیا جبکہ غیر قانونی طریقہ سے گیس سلنڈروں میں بھرائی کرنے پر ملزم ساجد حسین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے دو ملزمان لیا قت اور ما مو ن الر شید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 480گر ام چرس بر آمد کرلی ، جبکہ ملزم یا سر سے 11بو تلیں شراب اور 8کین بئیر کے برآمد کرلئے۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرکے اس سے دو عدد موبا ئل فون برآمد کرلئے۔ تھانہ نیلور پولیس نے ملزم جنید محمود کو گرفتار کرکے آلہ ضرر چھری برآمد کر لی۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون جاری ہے۔ انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں جومعاشرے کا امن وسکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔